ابنا: فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ وہ 2012 کے اواخر تک افغانستان سے اپنے ایک ہزار فوجی واپس بلا لیں گے۔انہوں نے یہ اعلان کابل کے شمال میں واقع سروبی ضلع میں ایک فوجی اڈے کے دورے کے دوران کیا۔2007 میں صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سرکوزی کا افغانستان کا یہ تیسرا دورہ تھا۔ سرکوزی افغانستان کے صدر حامد کرزائی سے بھی ملاقات کریں گے۔ افغانستان میں فرانس کے چار ہزار فوجی تعینات ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
169