ابنا: الوفاق پارٹي نے وزارت داخلہ کے انتباہ کے باوجود جمعے کے دن مظاہرے کا کال دي تھي ـ اس سے قبل چودہ فروري جوانان انقلاب نامي تنظيم نے بھي عوام سے اپيل کي تھي کہ وہ جمعے کے دن تمام شہروں ميں مظاہرے کريں ـ الوفاق اور الوعد پارٹياں حکومت کي جانب سے شروع ہونے والے مذاکرات ميں شريک ہيں حالانہ بڑي تعداد ميں حکومت مخالف افراد جيلوں ميں بند ہيں ـ بحرين کے ايک سياسي رہنما فاضل عباس نے کہا کہ الوفاق پارٹي مذاکرات سے باہر نکلنے والي ہےـ انہوں نے العالم ٹي وي چينل سے گفتگو ميں کہا کہ مذاکرات بےسود ہيں اور الوفاق پارٹي کے مذاکرات سے واک آؤٹ کا قوي امکان ہےـ فاضل عباس نے بحرين ميں ہونے والے مذاکرات کا امريکي صدر باراک اوباما اور برطانوي وزير اعظم ڈيوڈ کيمرون کي جانب سے خير مقدم کئے جانے کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس گفتگو کا خير مقدم کيا ہے وہ ايسي نہيں جسکے بحريني عوام خواہاں ہيں- انہوں نے ان مذااکرات کے عوامي مطالبات پورے نہيں ہوسکتے-
.............
/169