ابنا: بلدیہ ٹاوٴن نمبر 3 کے علاقے میں قائم گجرات محلے،ترک محلے ،کے ایس مجاہد روڈ پر رات گئے نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے دستی بم،اعوان بم اور راکٹ حملے کئے گئے۔شرپسندوں کی جانب سے فائر کئے گئے راکٹ 4 سے زائد رہائشی آبادیوں میں گر گئے،جس کے نتیجے میں مکانوں میں نقصانات ہوئے اور ایک بچے اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔جس کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس اور قانون نافذکرنے والے ادارے کی پر امن صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔دوسری جانب بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے میں پولیس نے مشتبہ مکانات پر چھاپہ مار کر 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا،جن کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہیں۔ .............
/169