5 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پیغمبر اعظم چھ نامی فوجی میزائیلی مشقوں کا آخری مرحلہ آج ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں اپنے اختتام کو پہنچ گيا۔

ابنا: ایران کے جنوب مشرقی شہر جاسک کے قریب آج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کم فاصلے تک مار کرنے والے اپ گریڈ کۓ ہوۓ میزائیلوں کا تجربہ کیا گيا ۔پیغمبر اعظم چھ میزائلی مشقوں کے ترجمان کرنل اصغر قلیچ خانی نے آج کہا کہ کم فاصلے تک مار کرنے والے اپ گریڈ کۓ ہوۓ میزائیل خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں ہر متحرک اور ایک جگہ ٹھہری ہوئي چیز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کرنل قلیچ خانی نے مزید کہا کہ پیغمبر اعظم چھ فوجی مشقوں میں جن میزائیلوں کا تجربہ کیا گيا ہے ان سب کو ایرانی ماہرین نے اپ گریڈ کیا ہے اور یہ میزائیل ملک کے دفاع میں استعمال ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ پیغمبر اعظم چھ فوجی مشقیں ستائيس جون سے ایران کے مختلف علاقوں میں فاتح ایک سو دس میزائيل کے تجربے سے شروع ہوئيں اور یہ مشقیں زلزال ، شہاب ایک ، شہاب دو اور شہاب تین فائر کۓ جانے کے ساتھ جاری رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169 

دنیاکےانصاف پسندوں کامطالبہ: ہائی کمشنر ہیومین رائٹس فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بحرین روانہ کرےCLICK