4 جولائی 2011 - 19:30

پانچ جولائی انیس سو ستتر کو پیپلز پارٹی کے بانی اور وزیراعظم پاکستان ذوالفقارعلی بھٹو کی حکومت برطرف کرکے اس وقت کے آرمی چیف جنرل ضیاالحق نے مارشل لا نافذ کردیاتھا۔

ابنا: گیارہ سال پر محیط اس طویل دور آمریت کے یوم آغاز کو پیپلز پارٹی آج یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے ۔

ضیاالحق کےطویل دور آمریت میں نہ صرف پیپلز پارٹی کے بانی وقائدذوالفقارعلی بھٹو کو سزائے موت دی گئی بلکہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا،بیگم نصرت بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو نظر بند رکھاگیا،مرتضی بھٹو اور شاہنواز بھٹو کو جلاوطنی اختیار کرناپڑی۔

پیپلز پارٹی کے قائدین اورکارکن اس عہد ستم کے خلاف روز اول کی طرح آج بھی اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

تینتیس برس گذرجانے کے باوجود پیپلز پارٹی جمہوری حکومت پر ضیاالحق کے شب خون کو یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے ، اس موقع پر مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پیپلز پارٹی کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائےجارہے ہیں،شہروں میں اہم مقامات پر سیاہ بینر آویزاں کردئیےگئے ہیں۔

............

/169