ابنا: اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سول اسپتال کا ٹرانسفارمر جل گیا جبکہ اسپتال میں موجود جنریٹرز پہلے ہی خراب تھے جس کی وجہ سے اسپتال میں 5 گھنٹوں سے زائد وقت تک بجلی بند رہی۔۔اس دوران شدیدگرمی کے باعث اسپتال میں زیر علاج بشیر احمد اور سرداراں بی بی دم توڑ گئے جبکہ محمد صدیق نامی شخص آپریشن میں تاخیر کے باعث موت کے منہ میں چلا گیا جبکہ بچہ وارڈ میں زیر علاج ایک نومولود بچہ اورپانچ ماہ کی بچی بھی طبی امداد نہ ملنے کے باعث چل بسی۔جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا تھا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔اسپتال انتظامیہ نے پانچ افراد ک ہلاکت کے بعد خراب جنریٹرز ٹھیک کرانے کے لئے دے دیئے ہیں۔سول اسپتال میں تین ٹرانسفارمر ہیں۔ اوور لوڈنگ کے باعث ایک ہفتے کے دوران تین بار ٹرانسفارمر جل چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز