23 جون 2011 - 19:30

فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے بھی امریکی صدر بارارک اوبامہ کی پیروی کرتے ہوئےافغانستان میں تعینات چار ہزار فرانسیسی فوجیوں کے مرحلہ وار انخلاء کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: فرانس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانس بھی امریکہ کے انخلاء کے اسی نظام الاوقات پر عمل کریگا جس کا اعلان صدر باراک اوبامہنے کیا ہے۔اس بیان میں اس بات پر زور دیا گيا ہے کہ فرانس بھی امریکی جائزے اور مقاصد میں متفق ہے اور وہ صدر اوباما کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہے۔واضح رہے کہ صدر اوبامہنے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج کا افغانستان سے انخلاء اگلے ماہ سےشروع ہو جائے گا اور اگلے سال تک 33000 امریکی فوجیوں کی افغانستان سےواپسی مکمل ہو جائے گی۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدر اوبامہکا افغانستان سے فوجوں کی واپسی کا فیصلہ فوجی کمانڈروں کے مشوروں کے برعکس ہے۔ امریکی فوجی کمانڈروں کا مشورہ تھا کہ امریکہ کو کم از کم ایک اور سال اپنی پوری طاقت کے ساتھ طالبان سے لڑنا چاہیے۔بعض ذرائع کے مطابق امریکی فوجیوں کو افغانستان میں سخت شکست کا سامنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت