ابنا: جبکہ واپڈا ہائیڈروالیکٹرک یونین نے مغوی ڈائریکٹر کی شام چھ بجے تک عدم بازیابی کے خلاف کوئٹہ میں تمام وی آئی پی فیڈرز کو بجلی کی فراہمی بند کردینے کی دھمکی دے دی واپڈا ہایڈروالیکٹرک لیبر یونین کی احتجاجی ریلی کیسکو ہیڈکوارٹرز سے شروع ہوکر بلوچستان اسمبلی پہنچی جہاں اسمبلی عمارت کے باہر دھرنا دیاگیا، اس موقع پر مظاہرین نیڈائریکٹر کیسکو کے اغوا کے خلاف حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اس اثناء میں سینئر صوبائی وزیرمولانا عبدالواسیع اور صوبائی وزیر آبپاشی سردار اسلم بزنجو واپڈا کے مظاہرین کے پاس مذاکرات کے لئے اسمبلی کے باہر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مغوی ڈائریکٹر کی بازیابی کے حوالے سے یقین دہانی کروائی تاہم بعد میں صدر واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین حاجی رمضان اچکزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ حکومت نے ڈائریکٹر ٹیکنیکل کیسکو کی بازیابی کے لئے یقین دہانی کرائی ہے تاہم ہمیں اس پر اعتماد نہیں ہے اور اگر آج شام چھ بجے تک ڈائریکٹر کیسکو کو بازیاب نہ کرایا گیا تو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، گورنرہاوٴس سمیت وی آئی پی فیڈرز کی بجلی بندکردیں گے،بعد میں مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز