12 جون 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ حسین ابراہیمی نے کہا ہے یورپ نے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں دہری پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔

ابنا: حسین ابراہیمی نے کہا صہیونی ریاست کی جانب سے این پی ٹی معاہدے پر دستخط نہ کرنا اور اس پر مغرب کی خاموشی ایٹمی عدم پھیلاو کےبارےمیں مغرب کی دوہری پالیسیوں کو ظاہر کرتی ہے۔ حسین ابراہیمی نے کہاکہ صہیونی ریاست کی ایٹمی سرگرمیوں پر ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی نگرانی نہ کرنے کا کوئي جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ صہیونی ریاست کی ایٹمی سرگرمیوں کو جلد از جلد عالمی قوانین کے تحت آجانا چاہیے۔ حسین ابراہیمی نے کہا کہ مغربی ملکوں نے ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے سامنے طرح طرح کی رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں جبکہ غیر قانونی صہیونی ریاست کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارےمیں کچھ نہیں کہتے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے بارےمیں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف شفاف اور صریح ہے اور ایران ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت