ابنا: گوگل کا کہنا ہے کہ چین میں موجود ہیکرز، اس کی ای میل سروس، جی میل کے سیکڑوں اکاوٴنٹس تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ان میں اعلیٰ امریکی فوجی اہلکاروں اور حکومتی افرادکے ای میل ایڈریس بھی شامل ہیں۔گوگل کے مطابق یہ ہیکرز اکاوٴنٹس کیلئے دھوکا دہی سے پاس ورڈ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں، جس کی مدد سے اکاوٴنٹ ہولڈر کا پاس ورڈ ظاہر ہوجاتا ہے اور بھیجے جانے والے ای میل پیغامات کے علاوہ موصول ہونے والے پیغام کو با آسانی مانیٹر کیا جاسکتا ہے۔ گوگل کے مطابق چین کے جینان شہر سے یہ کام منظم طریقے سے کیاجارہاہے جبکہ جنوبی کوریا کے کچھ صحافیوں اور دیگر حکام کے جی میل اکاوٴنٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔وہائٹ ہاوٴس کی نیشنل سیکورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ وہ گوگل کے اس اعلان کے بعد ایف بی آئی کے ساتھ مل کر واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز