ابنا: کراچی ایئرپورٹ آمد کے بعد مقتول صحافی سلیم شہزاد کی میت نماز جنازہ کیلئے ڈیفنس فیز فائیو میں انکی رہائشگاہ سے قریب واقع مبارک مسجد میں ادا کی جائیگی۔اس سے قبل کراچی آمد کے موقع پر سلیم شہزاد کے بھائی وسیم شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلیم شہزاد نے قومی سلامتی پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا اور سلیم شہزاد نے ہمیشہ پاکستان کیلئے لکھا،اگر پاکستان کیلئے لکھنا جرم ہے تو وہ مجرم تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سلیم شہزاد نے ہمیشہ قومی مفاد کیلئے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ سلیم انکے بڑے بھائی تھے،جن کے جانے سے زندگی میں ایک خلاء پیدا ہوگیا۔مقتول صحافی نے سوگواران میں بیوی،تین بچے چھوڑے ہیں۔
-------
صحافی سلیم شہزاد قتل کے حقائق:- پاراچنار کے حقائق منظر عام پر لانے والے صحافی سلیم شہزاد کو اسلام آباد میں شہید کریا گیا۔ صحافی نے اپنے فاٹا پر تقریبا ہر رپورٹ میں پاراچنار کے حقائق کا زکر کیا تھا۔جب کہ لنک میں دئیے ہوئے رپورٹ میں پاراچنار فسادات میں حقانی گروپ کے شمولیت کا زکر کیاتھا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ۲۰۰۸میں پشاور میں نیوز ون ٹی وی کے بیوروچیف کامل مشہدی کو اس رپورٹ کے چند منٹ بعد شہید کردیا گیا تھا۔جب اس نے بیت االللہ محسود کا طالبان سمیت پاراچنار پر حملے کے لئے بگن لوئر کرم میں موجودگی کی خبر بریک کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز