ابنا: بیان کے مطابق سی آئی اے کے اس نیٹ ورک کو امریکہ کے اعلی خفیہ افسروں کی پشتپناہی اور حمایت حاصل تھی بیان کے مطابق یہ نیٹ ورک ویزا، اقامت، تعلیم اور دیگر مختلف بہانوں سے افراد کو فریب دے رہا تھا ، بیان کے مطابق گرفتار شدہ افراد سے حاصل ہونے والی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی سی آئی اے نےمختلف ممالک بالخصوص ایران کے ہمسایہ ممالک جن میں عرب امارات، ملائشیا اور ترکی شامل ہیں ان ممالک میں سے سی آئی اے نے ایران کے ایٹمی پروگرام ، دفاعی سسٹم، اقتصادی مراکز ، ائیرپورٹس، تیل و گیس پائپ لائنوں ، بجلی پلانٹس اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق اپنے ایجنٹوں کواطلاعات اکٹھا کرنے کے احکامات صادر کئے لیکن ایران کے خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے سی آئی اے کے ایجنٹوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی اور ان کی تمام سرگرمیوں کو زیر نظر رکھتے ہوئے سی آئی اے کے تخریبی نیٹ ورک پر مہلک اور کاری ضرب وارد کی ہے بیان کے مطابق ایرانی اینٹیلیجنس نے امریکہ کے 30 جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ان سے بڑے پیمانے پر معلومات حاصل کی ہیں بیان کے مطابق ایرانی اینٹیلیجنس نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سنگین حملے کو ناکام بنا کر اس کی کمر توڑ دی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز