15 مئی 2011 - 19:30

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن مارے جانے سے پہلے امریکی فوج کی قید میں تھا۔

ابنا: ایک انٹر ویو میں صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ان کے پاس ایسی درست اطلاعات ہیں کہ اسامہ کو کافی عرصے سے امریکی فوج نے پکڑ رکھا تھا،اور اس دن جب اسے مارا گیا اس وقت تک وہ امریکیوں کا قیدی تھا۔ایرانی صدر نے کہا کہ امریکیوں نے اسامہ کو بیمار کرکے رکھ دیا تھا ۔ اسے بعد میں مار دیا گیا ۔احمدی نژاد نے کہا کہ بن لادن کو اوباما کی انتخابی مہم کی کامیابی کے لیے مارا گیا ۔اور اب وہ اس کی جگہ کسی اور کو لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ایٹمی تنازع حل کرنے کے لیے عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے،کیونکہ بہترین تعاون ہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169