14 مئی 2011 - 19:30

اسرائیلی فوجیوں کی لبنان پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ادھر یوم مصیبت کی مناسبت سے فلسطینیوں نے اسرائیلی سرحد کے قریب ایک ‏عظيم اجتماع میں شرکت کی ہے مختلف مقامات پر اسرائیل کی فائرنگ سے اب تک 5 فلسطینی شہید اور 251 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ۔

ابنا: شام اور لبنان کی مشترکہ سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم از کم 45 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔جبکہ غزہ میں بیت حانون میں اسرائیلی توپخانے کے حملے میں 65 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں ادھر مارون الرس پر اسرائیل حملے میں 30 افرا دزخمی اور 5 شہید ہوگئے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق قلندیا پوسٹ پر اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169