ابنا: اطلاعات کے مطابق تفتیش کا کام اختتام کو پہنچ گیا ہے ذرائع کے مطابق اسامہ کی بڑی بیوی نے باقی بیویوں کی نمائندگی میں سوالات کے جوابات دیئےامریکی اہلکار اسامہ کی بیویں سے انفرادی طور پر تفتیش کرنا چاہتے تھے لیکن آئی ایس آئی کی موجود گي میں وہ ایسا نہیں کرسکے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے سلسلے میں امریکہ کو خاطر خواہ تعاون فراہم کیا لیکن امریکہ کو پھر بھی پاکستان کے کردار پر اعتماد نہیں جس کی بنا پر امریکہ نے بن لادن کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی جس پر پاکستان سخت ناراض ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات اس وقت سخت دور سے گزر رہے ہیں امریکہ نے پاکستان سے اسامہ کی بیواؤں تک رسائی مانگی تھی تاکہ اسامہ بن لادن کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکیں۔اسامہ بن لادن کو دو مئی کو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہکے شہر ایبٹ آباد میں امریکی فوجی آپریشن میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ اسامہ کی ہلاکت کے بعد اسامہ کی یمنی بیوی" امل عبد الفتاح، اور دو سعودی بیویاں " ابو حمزہ سے معروف خيریہ صبار اور ام خالد کے نام سے معروف سہام صبار " کو پاکستان نے گرفتار کرلیا تھا اور اسامہ کی تینوں بیوائیں اور بچےاس وقت پاکستان کی تحویل میں ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز