7 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل وحیدی نے کہا ہے کہ ایران دوست اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دفاعی اور سکیوریٹی معاھدہ کرنے کو تیارہے ۔

 ابنا: جنرل وحیدی نے آج ارنا کو انٹرویو میں کہا کہ عراق نے ایران کےساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ طے کرنےمیں دلچسپی ظاہرکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دفاعی اور سکیوریٹی شعبوں سمیت متعدد شعبوں میں اپنے ہمسایہ اور دوست ملکوں کے ساتھ تعاون کرنے کو تیارہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع نے امریکہ کے ہاتھوں اسامہ بن لادن کےمارے جانے کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اگر اس واقعے میں سچا‏ئي ہوتو علاقے میں امریکہ کے موجود رہنے کا کوئي جواز نہیں ہے کیونکہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے دعوے کئےتھے کہ وہ اسامہ بن لادن کومارنے اوردہشتگردی سے مقابلہ کرنے کےلئے علاقےمیں آئےہیں۔ جنرل وحیدی نے کہا کہ علاقے میں امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی فوجی موجودگي سے نہ صرف دہشتگردی میں کمی نہیں آئي بلکہ اس میں اضافہ ہی ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169