5 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے آج تہران میں پاکستان کی سینیٹ کے سربراہ فاروق نائیک سےملاقات کی ہے۔

ابنا: علی اکبر صالحی نے فاروق نائیک سے کہا کہ دونون ممالک تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں عظیم توانائیاں رکھتے ہیں اور اسلام آباد تہران کے درمیاں تجارتی تعاون میں فروغ نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے صنعتی اور سائنسی شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی اور توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کو بجلی فروخت کرنے کے لئےتیار ہے۔ انہوں نے پیش کش کی کہ پاکستان مصنوعات کی ٹرانزٹ کےکوریڈور میں شامل ہوجائے۔ اس کوریڈور کے معاہدہ پرایران قطر عمان ازبکستان اور ترکمنستان نے عشق آباد میں دستخط کئےتھے۔فاروق ایچ نائیک نے اس ملاقات میں ایران کے دورے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان ای سی او کے بانی ممبران ہیں اور ان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی اشتراکات ہیں لہذا دونون ملکوں کے تعاون میں فروغ آنا ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110