3 مئی 2011 - 19:30

بحرین کی سکیورٹی فورسز نے اپنے انسانیت سوز جرائم جاری رکھتے ہوئے اب علمائے اسلام کی قبروں کی بےحرمتی شروع کردی ہے۔

ابنا: المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر ایسی تصویریں نشر کی گئي ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بحرین کے فوجی وحشیانہ طریقے سے علماء اسلام کی قبروں کو کھود کر ان کی لاشوں کی بےحرمتی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ آل خلیفہ کی سکیوریٹی فورسس کا یہ غیرانسانی اور وحشیانہ اقدام مسجدوں اور امام بارگاہوں کی مسماری اور قرآن سوزی کے بعد سامنے آیا ہے۔ بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169