ابنا: نیٹو کے طیاروں کی بمباری کے بعد تین ٹیلی ویژن سٹیشنوں کی نشریات منقطع ہو گئی ہیں۔
رات گئے ہونے والے دھماکوں کے بعد لیبین ٹیلی ویژن، جماھيريۃ اور شبابیۃ ٹیلی ویژن کی نشریات تقریباً آدھے گھنٹے کے لیے بند رہیں۔
ادھر مصراتہ میں قذافی کے فوجیوں کی بمباری جاری ہے جس میں اب تک متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
24 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 238469
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں نیٹو کے طیاروں نے لیبیا کے صدر کرنل قذافی کے باب العزیزیہ دفترپر بمباری کی ہے جس میں عمارت کی چھت منہدم ہوگئی ہے۔