اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے وہابی گماشتوں نے آل خلیفہ سے وابستہ بیرونی کرائے کے ایجنٹوں نے شہر مدینۃ الحمد میں واقع مسجد فدک الزہراء سلام اللہ علیہا کے انہدام کی کاروائی کا آغازکیا ہے.دریں اثناء آل خلیفہ کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پورے بحرین میں شہادت حضرت سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کے مراسمات منع ہیں اور نہ صرف حسینیات اور مساجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نورچشم حضرت سیدہ فاطمہ زہراء سلام علیہا کے لئے مجالس عزاء پر پابندی ہے بلکہ اگر کسی کو اپنے گھر میں بھی سیدہ (س) کے لئے مجلس عزاداری بپا کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف آل خلیفی قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔مزید تفصیلات آرہی ہیں
13 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 236586
آل سعود کے وہابی گماشتوں اور آل خلیفہ کے کرائے کے ایجنٹوں نے بحرین کے مدینةالحمد میں مسجد فدک الزہراء سلام اللہ علیہا کے انہدام کی کاروائی شروع کرلی ہے۔