اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کل جمعہ 8 اپریل کو بحرین اور دنیا کے مختلف ممالک میں مظاہروں اور ریلیوں کے پروگراموں کا اعلان ہوا تھا جبکہ جامعة الصطفی العالمیہ کے طلبہ نے بھی تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیامظاہرین نے بحرینی عوام کے قتل عام پر احتجاج کیا اور آل خلیفہ و آل سعود کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی و نہیانی فوجوں کے فوری اور غیر مشروط انخلاء کا پر زور مطالبہ کیا۔















