5 اپریل 2011 - 19:30

امریکہ میں قرآن کریم کو نذر آتش کئے جانے پر اقوام متحدہ میں اسلامی ممالک کے نمائندوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

ابنا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کےمطابق اسلامی ممالک کےنمائندوں نےاقوام متحدہ کےجنرل سکریٹری بان کی مون سےملاقات میں امریکیوں کی جانب سے قرآن کریم کی بےحرمتی اورڈیڑہ ارب مسلمانوں کےجذبات مجروح کئےجانے پرشدیدغم و غصے کا اظہار کیا اوراس طرح کےواقعات کوروکنےکی ضرورت پرزوردیا۔اس موقع پراقوام متحدہ میں ایران کےمستقل نمائندے محمد خزاعی ، تاجکستان ، پاکستان ، مصر ، مراکش ، فلسطین کے سفرا اوراسلامی کانفرنس تنظیم کےنمائندے وافق گوکچین بھی موجودتھے۔ واضح رہے کہ بدنام زمانہ امریکی پادری ٹیری جونز نے عالم اسلام کے سخت احتجاج کے باوجد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے امریکی حکومت اس پر پابندی لگانے کا بظاہر کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

۔۔۔۔۔۔

/110