3 اپریل 2011 - 19:30

روس میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا سجادی نے کہا ہےکہ یورپ لیبیا اور بحرین کے بارے میں دہرے معیار رکھتا ہے اور وہ اپنے ناجائز مفادات کے لۓ کسی بھی حد کا قائل نہیں ہے۔

ابنا: ماسکو سے ارنا کی رپورٹ کےمطابق رضا سجادی نے کہا ہےکہ یورپی ممالک نے لیبیا کے عوام کی جانوں کے تحفظ کے بہانے اس ملک پر حملہ کیا ہے حالانکہ اس ملک کے عوام نیٹو کے جنگی طیاروں کے حملوں میں مارے جارہےہیں۔

سجادی نے مزید کہا کہ لیبیا اور بحرین سے متعلق یورپ کا رویہ عالمی مسائل کے بارے میں یورپ کی دوغلے پن کی واضح مثال ہے ۔

ادھر شام میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید احمد موسوی نے کہا ہےکہ اسلامی ممالک کے حصے بخرے کرنا اسلام دشمنوں کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

سید احمد موسوی نے آج ارنا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہاکہ اسلامی ممالک کے حصے بخرے کرنا عالمی سامراج کے ایجنڈے اور اسلام دشمنوں کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سید احمد موسوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دشمن اپنے اہداف کے حصول کے لۓ ہر حربہ استعمال کرتے ہیں ۔ اس لۓ اسلامی ممالک کو دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہنا چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110