2 اپریل 2011 - 19:30

آج بحرین میں ایک 38 سالہ بی گناہ نوجوان آل خلیفہ اور آل سعود کی فورسز کے تشدد سے شہید ہوگیا ہے جبکہ بحرین کی مظلوم فضائیں عالمی قوتوں اور اداروں اور آزاد اندیشی کے دعویدار ذرائع ابلاغ و عالم انسانیت کے مردہ ضمیر کا ماتم کررہی ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے شہر کرزکان کے رہائشی 38 سالہ حسن جاسم محمد مکی بھی شہداء کے قافلے میں شامل ہوگئے ہیں۔ آل خلیفہ حکومت نے کہا ہے کہ مذکورہ شہید در حقیقت ذیاببطس میں مبتلا تھے اور پولیس کی حراست میں اسی بیماری کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں۔ دریں اثناء بحرین کے انقلابی حلقوں نے اعلان کیا ہے کہ یہ درست ہے کہ شہید مکی شوگر کی بیماری میں مبتلا تھے لیکن ان کی یہ بیماری جان لیوا نہیں تھی چنانچہ وہ آل خلیفہ اور آل سعود کی فورسز کے ہاتھوں تشدد کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔ انقلابی حلقوں نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ اور آل سعود کے گماشتوں نے 28 مارچ کو شہید حسن جاسم محمد مکی کی رہائشگاہ پر حملہ کیا اور گھر کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور ان سے "حسین جاسم مکی" کے بارے میں سوالات پوچھے تو انھوں نے کہا: ہمارے خاندان میں اس نام کا کوئی شخص نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110