28 مارچ 2011 - 19:30

دریں اثناء ابنا کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق گرفتار ہونے والے شیعہ اور سنی بحرینی مسلمانوں کی تعداد 750 سے تجاوز کر گئی ہے۔

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے مخالفین نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے 250 انقلابیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 44 افراد لاپتہ ہیں۔

بحرین کے انقلابی مسلمانوں نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے سعودی عرب کی حکومت کے تعاون سے اپنے ہی عوام کو کچلنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مذموم منصوبے کو امریکہ کی خوشنودی کے لئے عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہی ہے۔

بحرین کے انقلابی مسلمانوں نے بحرین سے سعودی عرب کی فوج کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ از مہر نیوز

دریں اثناء ابنا کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق گرفتار ہونے والے شیعہ اور سنی بحرینی مسلمانوں کی تعداد 750 سے تجاوز کر گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔/110