19 مارچ 2011 - 20:30

یمن میں حکومت مخالف مظاہرین پر حملے کے خلاف انسانی حقوق کے وزیر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ابنا: فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہیمن میں حکومت مخالف مظاہرین پر حملے کے خلاف انسانی حقوق کےوزیر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔یمن میں انسانی حقوق کےوزیر ہدیٰ البان نے مظاہرین کے خلاف حکومت کی کارروائی پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی وزارت اور پارٹی عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ انہوں نے استعفیٰ مظاہرین پر فائرنگ کے اس واقعے کے خلاف دیا ہے جس کے دوران52 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ انہوں نے صدر علی عبداللہ صالح کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110