7 مارچ 2011 - 20:30

لیبیاکےانقلابی عوام اپنی آزادی کی جدوجہد کاسلسلہ جاری رکھےہوئےہیں۔

ابنا: موصولہ رپورٹوں کے مطابق لیبیا کے عوام دارالحکومت طرابلس کا کنٹرول ہاتھ میں لینےکی بھرپورکوشش کررہےہيں۔
تازہ ترین رپورٹوں کےمطابق انقلابیوں نےتیل نکالنےوالےایک جہاز پرر لیبیا کا نیا جھنڈا گاڑ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انقلابیوں نے شبہ ظاہرکیا ہے کہ ڈکٹیٹر قذافی نے شہر سرت اور الزاویہ آئل ریفائنری کے مضافات میں بارودی سرنگیں بھی بچھادی ہیں۔
قذافی کی فوج نےکل راس لانوف اور شہر الزوایہ کےعوام پر چاروں طرف سےشدید بمباری بھی کی ہے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق انقلابیوں نے اس وقت لیبیا کے نوے فیصد شہروں پر پورا کنٹرول حاصل کرلیاہے اورشہرسرت اورطرابلس کوآزاد کرانے کے لئے آگے کی جانب بڑھنا شروع کردیا ہے۔
طرابلس کےمشرقی اورمغربی شہروں پرتسلط کےلئےلیبیاکےانقلابیوں اورقذافی کےایجنٹوں کےدرمیان زبردست لڑائی ہورہی ہے۔
قذافی کےایجنٹ ، انقلابیوں کی پیش قدمی روکنےکےلئےشہربن جواد اورشہرراس لانوف پرشدیدفضائی اورزمینی بمباری کررہےہيں۔
کہا جا رہا ہے کہ تحریک لیبیا کے آغاز سے یہ اب تک کا سب سے شدید حملہ ہے۔
ادھر لیبیا کی قومی کونسل کے ترجمان نے کہا ہےکہ معمر قذافی کے کرائے کے ایجنٹ آئیل فیلڈوں کو بھی اپنا نشانہ بنا سکتے ہيں۔
قومی کونسل کے ترجمان عبدالحفیظ غوقہ نے روسیا الیوم ٹی وی کو انٹرو یو دیتے ہوئے کہا کہ یہ تشویش پائی جاتی ہےکہ کہیں قذافی کی سیکورٹی بٹالین راس لانوف اورالبریقہ کی آئیل فیلڈ پرتسلط حاصل کرکےان پربمباری نہ کردیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110