4 مارچ 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے چیف کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران زمین سے زمین اور زمیں سے فضا اور ساحل پرمار کرنے والے میزائل بنانے میں خود کفیل ہوگیا ہے۔

ابنا:  ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران ماضی میں دیگر ملکوں سے میزائل خریدتا تھا اور اس ٹکنالوجی میں مکمل طرح سے وابستہ تھا ۔ انہوں نے کہا ہم نےچند ماہ قبل ہم نےوزارت دفاع سے ساحل سے سمندر میں مارکرنےوالے میزائل حاصل کئےہیں۔ ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ آج ہماری میزائل صنعت نے کافی ترقی کی ہے اور ہمارے میزائل تخریبی طاقت، رفتار اور نشانہ لینے کی اعلی صلاحیتوں کےحامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110