ابنا: ارناکی رپورٹ کےمطابق جنرل یحی رحیم صفوی نےجئوپولیٹیک اورسیاسی جغرافیاکی چوتھی قومی کانفرنس میں خطاب کرتےہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اپنےآبی حدود کوبڑھانےاوراپنی سرحدوں کوایرانی جزائرسےنزدیک کرنےپرمبنی اقدامات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ ایران اپنی سرزمینوں کےدفاع کی طاقت رکھتاہے۔ جنرل رحیم صفوی نےخلیج فارس کےبعض ممالک کےاقدامات کےنتائج کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ خلیج فارس کاجئوپولیٹیکل علاقہ، آئندہ عشروں میں بھی علاقائی اورعالمی توجہ ، کشیدگی اورمقابلوں کامرکزبنارہےگا ۔جنرل یحی رحیم صفوی نےامارات کی جانب سےمصنوعی جزیرےبنانےکےلئےدسیوں ارب ڈالرکی سرمایہ کاری اوراس کےنتائج کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ اس بات کی تحقیق ہونی چاہئےکہ امارات کےاس اقدام سے ایران اورخلیج فارس کےپڑوسی ملکوں کےلئےکیامسائل پیداہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110