26 فروری 2011 - 20:30

مرحوم ڈاکٹر محمود بروجردی کو امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کے مزار میں سپرد خاک کیاگيا۔

ابنا: مرحوم ڈاکٹر محمود بروجردی کی آخری رسومات میں ملک کے سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ان کا جلوس جنازہ جماران سے نیاوران تک آیا اور اس کے بعدتدفین کے لئے امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کے مزار پر لایا گيا۔ مرحوم محمود بروجردی کا شمار بانی انقلاب اسلامی کے وفادار ساتھیوں میں ہوتا ہے اور وہ اسلامی تحریک کے دوران امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کے ساتھ ساتھ تھے۔رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں حضرت امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کے داماد کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے تعزیتی پیغام میں حضرت امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کی بیٹی اور ان کے گھرانے کو تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لئے رحمت و غفران الھی کی دعا کی ہے۔امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کے داماد محمود بروجردی سنیچر کو لمبی علالت کے بعد تہران کے لالہ اسپتال میں انتقال کرگئے۔........

/110