18 فروری 2011 - 20:30

تہران میں آج سے انتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے اور کانفرنس میں شرکت کے لئے دنیا کے ستاون ملکوں سے دوسو سے زائد مذہبی، علمی، سیاسی اور ثقافتی شخصیات تہران پہنچ چکی ہيں۔

ابنا: وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کی غرض سے آنےوالے غیرملکی مہمانوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کے مرقد مطہر پر حاضری دے کر ان کے حضور خراج عقیدت پیش کیا اور فاتحہ پڑھی۔ اس موقع پر کانفرنس کا اہتمام کرنے والے عالمی ادارے تقریب مذاہب اسلامی کے سکریٹری جنرل آيت اللہ محمد علی تسخیری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں آنےوالے انقلابات عالم اسلام کے لئے باعث فخر ہيں۔ انھوں نے کہا کہ مصر کے حالات اور حسنی مبارک کے فرار نے اس کانفرنس کی اہمیت کو اور بھی بڑھا دیا ہے ۔

.........

/110