4 فروری 2011 - 20:30

قم ـ اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی -ابنا: آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران شہید ہونے والے کمانڈروں مہدی اور مجید زین الدین کے والد ماجد مرحوم عبدالرزاق شيخ زين‌الدينکا جنازہ کریمۂ اہل بیت (ع) حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے حرم مطہر سے اٹھا اور گلزار شہدائے حضرت علی بن جعفر (ع) میں اپنے شہید فرزندوں کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے پڑھائی۔ قم کے ہزاروں انقلابی اور ولائی عوام ان کے جنازے میں شریک تھے۔

..........

/110