ابنا: جنرل یحی رحیم صفوی نے وزارت دفاع کے عھدیداروں سے خطاب میں کہا کہ بلاشبہ اسلامی انقلاب جو امام خمینی کی قیادت میں کامیاب ہوا بیسویں صدری کا سب سےبڑا مذھبی اور عوامی انقلاب ہے اور یہی انقلاب دنیا میں سیاسی تبدیلیوں کا سرچشمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب اسلامی اور آفاقی نظریات پرقائم ہے اور اس کی بنیاد اسلام توحید اور نبوت ہے ا ور اس کا مقصد قرآن و اسلام نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت عملی کے احکام نافذ کرنا ہے۔جنرل یحی رحیم صفوی نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے دنیا کے سیاسی نظاموں اور دوسپرطاقتوں سے وابستگي کے نظریے کو ناکام بنادیا اور ایران میں نئے سیاسی نظام کو متعارف کرایا جس کی بنیاد اسلام اور عوام کی مشارکت ہے۔
........
/110