ابنا: عراق کے قومی اتحاد کے رکن سعد المطلبی نے کہا کہ امریکی نائب صدرنے اسی غرض سے عراق کا دورہ کیا تھا اور لیکن عراقی حکومت نے دوہزار گيارہ کےبعد بھی امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی مدت میں اضافہ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ انہوں نے کہا کہ عراقی قوم اپنے سکیورٹی امور کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور عراق میں امریکی فوجیوں کو باقی رکھنے کی کوئي ضرورت نہیں ہے۔ یادرہے عراق اور امریکہ کے سکیورٹی معاھدے کی بناپر امریکی فوج کو دوہزآر گيارہ کے آخر تک عراق سے نکلنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
