2 جنوری 2011 - 20:30

خاتم الانبیاء ایر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر ان چیف نے کہا ہے کہ یہ ہیڈ کوارٹر اب اپنی دفاعی مصنوعات برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ابنا: احمد میقاتی نے آج فارس نیوز سے گفتگو میں ایر ڈیفنس شعبےمیں ایران کی دفاعی ترقی کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایرڈیفنس شعبے کی تمام ضرورتیں پوری کرنےمیں ہم خود کفیل ہوچکےہیں ۔ ا نہوں نے ایران کے خلاف امریکہ کی دھمکیوں کو نفسیاتی جنگ کا حصہ قراردیا ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکہ نے علاقے میں کئي جنگيں مسلط کی ہیں اور اب تک عراق، افغانستان، لبنان اور فلسطین میں لاکھوں افراد ہلاک ہوچکےہیں لیکن امریکہ کو ان جنگون سے کوئي نتیجہ نہیں ملا ہے۔ میقاتی نے کہا اگر دشمن ایران کی سرزمیں پر حملہ کرے گا تو اسے ایران کا شدید جواب ملے گا اور ایرانی فورسس اسے تہس نہس کردیں گي بنابریں وہ ایسا خطرہ مول نہیں لے گا۔

............

/110