19 دسمبر 2010 - 20:30

وکی لیکس کے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین انکشاف کے مطابق بھارتی سلامتی کے مشیر ایم کے نرائن کا کہنا ہے کہ ہندو انتہا پسند گروپ پر تشدد کارروائیاں کرتے ہیں،

ابنا: انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی میں نچلی سطح پر لوگ دہشت گردوں کی مدد کرتے ہیں۔یہ بات ایم کے نرائن نے امریکی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر سے گفت گومیں کہی۔ نئی دلی میں امریکی سفارتخانے سے4 مارچ 2009کوبھیجے گئے مراسلے کے مطابق ایم کے نرائن کا کہناتھا کہ ماضی میں غریب لوگ جہادی تنظیموں میں شامل ہوتے تھے اور اب خوشحال افراد بھی جہادی تنظیموں میں شامل ہو رہے ہیں، ایم کے نارائن نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر سے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کیلئے امریکا پاکستان پر دباؤ ڈالے، انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی میں اصلاحات کیلئے اعلیٰ حکام سے بات کرنی ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ ایجنسی کی نچلی سطح کے لوگ دہشت گردوں کی مدد کرتے ہیں، اور ان معاملات کی اعلیٰ حکام کو خبر نہیں ہوتی۔ 

..........

/110