ابنا: اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے مغوی وائس چانسلر پروفیسر اجمل خان کی عدم بازیابی پر وائس چانسلرز اور یونیورسٹی اساتذہ نے تمام سرکاری جامعات بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وائس چانسلروں کے اجلاس میں یونیورسٹیاں 26 نومبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم یونیورسٹی اساتذہ کی تنظیم نے کلاسوں کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ فپواسا نے 29 نومبر سے کلاسوں کا بائیکاٹ ختم کرنے پر آمادگی کا اظہار کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110