پشاور:نیٹو افواج کا سامان لے جانیوالے2 ٹینکرز اور10 ٹریلرز نذر آتش واقعہ ہفتے کی صبح4 بجے کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے رحمن بابا چوک رنگ روڈ پر واقع مشترکہ مارکیٹ پرحملہ کیا، چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مارکیٹ میں کھڑے ٹریلرز کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں دو آئل ٹینکرز اور دس ٹریلرز تباہ ہوگئے۔ لاہور میں ناز تھیٹر کے باہر نا معلوم افرادکی فائرنگگوالمنڈی کے علاقے میں واقع ناز تھیٹر میں موجود افراد اس وقت بھاگ اٹھے جب اس کے باہر نامعلوم افراد شدید فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے وہاں خوف و ہراس پھیل گیا اور ڈرامے کو کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا۔سبی : نامعلوم سمت سے10راکٹ فائر، متعدد مکانات کو نقصان پہنچابلوچستان کے شہر سبی میں نامعلوم سمت سے فائرکئے جانے والے دس راکٹ شہرکے مختلف علاقوں میں آگرے متعدد مکانات کو جزوی نقصان ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مستونگ میں گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی۔ ڈی پی او سبی غلام فرید نے جیو نیوزکو بتایا فائر کئے راکٹ سبی کے مختلف علاقوں گشکوری گوٹھ مل روڈ۔ میلہ گراونڈ ،غریب آباد میں گرے جن سے متعدد مکانات کی دیواروں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔راکٹ باری سے سبی شہرکے لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا ۔دوسرے واقعہ میں نامعلوم افراد نے مستونگ شہر میں مستونگ سے قلات جانے والی آٹھ انچ گیس پائپ لائن کودھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے کہڈ کوچہ،منگچراور قلات کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
۔۔۔۔۔۔اپنی بات:
مذکورہ بالا واقعات میں پولیس نے "نامعلوم" افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ لوگ واقعی نامعلوم ہیں؟ یہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ تو اس وقت درج کرنا درست لگتا ہے کہ جب انہیں پکڑنے کا ارادہ بھی ہو لیکن پاکستان میں کبھی نامعلوم افراد کا پیچھا نہیں کیا جاتا۔ دوسری طرف سے یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ جس ملک میں نامعلوم افراد کے خلاف اتنے ساری مقدمات درج ہوئے ہیں اس ملک میں نامعلوم افراد پر مقدمہ چلانے کا انتظام کہاں ہے؟ کیا افتخار چوہدری صاحب "از خود نوٹس لے کر" نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات کے لئے "خصوصی عدالت برائے نامعلوم افراد" کی بنیاد نہیں رکھ سکتے؟!
۔۔۔۔۔۔۔ بنوں کے نیم قبائلی علاقوں میں کارروائی،ایک شدت پسند ہلاک ایف آر بنوں کے علاقے میں پنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے نتیجے میں شدت پسند عبدالغنی ہلاک ہوگیا جبکہ دومشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ادھر بنوں کینٹ میں پولیس نے کاروائی کی ہے جس میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب چار اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔