15 نومبر 2010 - 20:30

الیکشن کمیشن نے چھ سوسات ارکان پارلے منٹ کی تعلیمی ڈگریوں کو درست تسلیم کرلیاہے اور ایچ ای سی کی جانب سے فراہم کردہ ساٹھ پارلیمینٹیرینزکی فہرست میں سے چارکوبھی درست مان لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے جیونیوز کو بتایاہے کہ ایچ ای سی کی طرف سے بھجوائی جانے والی فہرست میں سے جن چارارکان کی ڈگریاں درست قراردی گئی ہیں ، ان میں ایم پی ایز گل محمد لاٹ، غلام سرور سیال،روبینہ عرفان اور ایم این اے امیرشاہ جاموٹ شامل ہیں۔ جن 56پارلے منٹرینز کی ڈگریاں جعلی یا غیرمستند ثابت ہوئی ہیں ، ان میں میں سینیٹ کے 5، قومی اسمبلی کے 16، پنجاب اسمبلی کے 20 ارکان ، سندھ اسمبلی کے 3، خیبرپختونخوا کے 7 اور بلوچستان کے 5 ارکان ہیں۔ ترجمان نے بتایاہے کہ ایم این اے لیاقت عباس ، ایم پی ایز عبدالحنیف، نیلم چوہدری، فاروق یوسف کی ڈگریاں موجود نہیں ہیں جبکہ باقی پارلے منٹرینز کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

.......

/110