گارڈین نے ایک یونیورسٹی کے استاد نورمین دامبی کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائیل کے ایٹمی تجربات کے بارے میں موثق شواہد موجود ہیں۔ اس استاد کے مطابق سی آئی اے نے 2004 ء میں ایک رپورٹ پیش کی جس میں اسرائیل کی ایٹمی سرگرمیوں کی تائید کی گئی ہے اس کے مطابق اسرائیل ایٹمی تجربہ سے اپنے نقائص دور کرسکتا ہے اور یہ کام اسرائیل انجام دے چکا ہے۔ اسرائیل کے ایٹمی شعبہ کے ایک اہلکار پوزی اون نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کو پوشیدہ رکھنا اب اسرائیل کے لئے ضروری نہیں اسرائيل کو اب اپنی ایٹمی ہتھیاروں کو ظآہر رکدینا چاہیے اس کے مطابق اسرائیل کا ایٹمی منصوبہ 40 سال سےکامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110