18 اکتوبر 2010 - 20:30

خفیہ دستاویزات نے افغان شہریوں کی ہلاکتوں کا پول کھول دیا،144واقعات میں افغان شہریوں کو ہلاک کیا گیا، برطانوی و امریکی فوج نے بے گناہوں پر گولیاں اور بم برسائے،ان ہلاکتوں میں16بچے بھی شامل ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے نے امریکی وزارت دفاع کے حوالے سے کہا ہے کہ 90ہزار خفیہ دستاویزات کی حقیقت کی مزید چھان بین کی جارہی ہے۔یہ دستاویزات جنو ری 2004سے دسمبر2009تک ناٹو فورسز کی روزانہ کی ملٹری لاگز پر مشتمل ہیں اور اس میں بے گناہ افغان شہریوں کی ہلاکتوں کی بھی تفصیلات درج ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق144واقعات میں افغان شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں،جس میں195 ہلاک اور174زخمی ہوئے۔برطانوی اخبارگارڈین،امریکی اخبار نیو یارک اور جرمن ہفتہ وار جریدے در سپیگل کے مطابق کم از کم 21موقعوں پر برطانوی فوج نے افغان شہریوں پر گولیاں اور بم برسائے۔ ان حملوں میں 26شہری جاں بحق ہوئے جس میں 16بچے بھی شامل تھے۔ایک واقعے میں امریکی میرین نے 19غیر مسلح افغان شہریوں کو ہلاک اور50کو زخمی کیا۔امریکا،برطانیہ اور پاکستان نے ان دستاویزات کی منظر عام پر آنے کی مذمت کی ہے۔

...........

/110