17 ستمبر 2010 - 19:30

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایجنٹوں کے ہاتھوں اغواء ہونے والا ایرانی جوہری سائنسدان شہرام امیری بدھ کی صبح امریکاسے وطن واپس روانہ ہوگیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے شہرام امیری کی واطن واپس روانگی کی تصدیق کر دی ہے۔

شہرام امیری نے گذشتہ روز واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پناہ لے لی تھی۔

ایرانی حکام نے کہا تھا کہ شہرام امیری کو گذشتہ برس جون میں سعودی عرب میں قیام کے دوران سی آئی اے کے ایجنٹوں نے اغواء کر کے امریکا منتقل کر دیا تھا۔ ادھر امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہرام امیری اپنی مرضی سے امریکہ آئے تھے اور ان کی وطن واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

۔۔۔۔۔۔

/110

- ایرانی سائنسدان شہرام امیری اپنی مرضی سے امریکا میں مقیم تھا! حقیقت کیا ہے؟