پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق روس کے صدر نےجمعرات کو امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کو اٹنرویو دیتے ہوئے بڑی طاقتوں کو یکطرفہ رویہ اختیار کرنے سے منع کیا مطلوبہ نتیجےتک پہنچنےکے لئے عالمی اور متحدہ کارکردگی پر زور دیا۔روسی صدر نےایران کےخلاف امریکہ اوریورپ کی یکطرفہ پابندیوں کےفیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی مشترکہ قرارداد پربات چیت کےوقت، اس مسئلے پر اتفاق نہيں ہوا تھا۔واضح رہےکہ روسی صدرکایہ بیان, روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف سمیت دوسرے روسی حکام کی جانب سے ایران کےخلاف امریکہ اوریورپی یونین کی یکطرفہ پابندیوں پر تنقید کے بعد سامنے آیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110