اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آج صبح بغداد میں پولیس جیک پوسٹوں اور شیعہ مسجد پر فائرنگ اور بم حملوں میں 36 افراد شہید اور 144 زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح دہشت گردوں نے شیعہ مسجد اور چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور بم دھماکوں سے حملے کئے جس کے نتیجے میں اب تک 36 افراد شہید اور 144 زخمی ہوگئے ہیں۔
حملوں کا آغاز صبح 6:00 بجے شروع ہوا اور 8 بجے تک جاری رہا۔2:00گھنٹوںکے دوران دہشت گردی کے ان واقعات میں 36 سے زائد افراد شہید ہوئے جس میں اکثریت کا تعلق عراق میں قانون نافز کرنے والے اداروں سے ہے جبکہ بغداد سے 60کلو میٹر کے فاصلے پر سواریا میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں 11 سے زائد افراد شہید اور 144 زخمی ہوئے یہ حملے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کئے گئے جو 2 گھنٹوں تک جاری رہے۔
پیر کے روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعات 23 اپریل کے بعد آج کا دن سب سے خونی دن ہے جبکہ عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ ان واقعات میں القائدہ نامی دہشت گرد تنظیم کے دہشت گرد ملوث ہیں ۔
پیر کے روز عراق میں 20کے قریب دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ۔اور بغداد میں عراقی سکیورٹی اہلکار میجر جنرل قاسم عطاء کے مطابق تمام حملے آپس میں مربوط تھے موجودہ دہشت گردی کے واقعات اُس صورتِ حال میں ہوئے ہیں جبکہ عراق میں پالیمانی انتخابات کو 2ماہ کا عرصہ گزر نے کے باوجود عراقی سیاسی و مذہنی جماعتوںکو حکومت سازی کے حوالے سے کسی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے
..........
152/