11 اگست 2026 - 14:01
مآخذ: ابنا
بشار الاسد کو سزائے موت سنا دی گئی

دمشق کی فوجداری عدالت نے شام کے سابق صدر بشار الاسد کو قتلِ عمد اور پیشگی منصوبہ بندی کے الزام میں سزائے موت سنادی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، دمشق کی فوجداری عدالت نے شام کے سابق صدر بشار الاسد کو قتلِ عمد اور پیشگی منصوبہ بندی کے الزام میں سزائے موت سنادی ہے۔

عدالت نے بشار الاسد کے بھائی ماہر الاسد کو بھی قتلِ عمد، پیشگی منصوبہ بندی اور تشدد کے الزامات میں سزائے موت کی سزا سنائی۔

اسی مقدمے میں درعا کے سابق سیاسی سیکیورٹی ادارے کے سربراہ عاطف نجیب کو بھی قتلِ عمد، پیشگی منصوبہ بندی اور تشدد کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی۔

عدالت کے مطابق عاطف نجیب نے بڑی تعداد میں زیرحراست افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان میں سے متعدد افراد کی ہلاکت کا بھی ذمہ دار تھا۔

دمشق کی فوجداری عدالت نے مزید پانچ افراد کو بھی ان کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی۔ ان میں فہد الفریج، لؤی العلی، قصی میہوب، وفیق ناصر اور طلال العیسمی شامل ہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف قتل، تشدد اور دیگر سنگین جرائم سے متعلق الزامات پر کارروائی کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha