اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، مشرقی آذربائیجان کے محکمہ بحران کے ڈائریکٹر جنرل مجید فرشی نے کہا ہے کہ بدھ 22 جولائی کی علی الصبح تبریز کے قریب ایک فوجی علاقے پر ہونے والے امریکی حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 2:40 بجے تبریز شہر کے نواح میں واقع ایک فوجی علاقے کو امریکی فوج نے فضائی حملے کا نشانہ بنایا، تاہم اس حملے میں کوئی شخص شہید یا زخمی نہیں ہوا۔
مجید فرشی نے مزید کہا کہ تبریز شہر کے اندر کسی بھی مقام کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور حملہ صرف شہر کے مضافات میں واقع فوجی علاقے تک محدود رہا۔
آپ کا تبصرہ