فسادات اتوار کوچارمینار کے علاقے سے شروع ہوئے تھے مگران پرقابوپالیا گیا تھا ۔ آج اس وقت ان فسادات نے مزید شدت اختیارکرلی جب بورڈ کا امتحان دے کرلوٹ رہے بچوں پرحملہ کیاگیا ۔گذشتہ دودنوں سے جاری فسادات میں اب تک سوسے زائد افراد زخمی ہوچکے ہيں ۔
پولیس نے سوکے قریب افراد کوحراست میں لے لیا ہے ۔حیدرآباددکن سے بتایا گیا ہے کہ جن نئے علاقوں میں فسادات کا دائرہ پھیل گیا ہے ان میں مغلپورہ ،ہری باؤلی،کورما گوڑا،اوریاقوت پورہ کے علاقے شامل ہيں ۔
گذشتہ روزشہر کے پرانے علاقے کی پانچ مسجدوں پربھی حملے کئے گئے تھے۔ شہرکے پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ فسادات منصوبے بند طریقے سے کرائے جارہے ہيں ۔
دوسری طرف سیاسی جماعت مجلس اتحاد المسلمین نے بھارتیہ جنتا پارٹی پرفسادات کوہوا دینے کا الزام لگایا ہے جبکہ اس پارٹی نے بھی جواب میں اسی طرح کا الزام دوہرایا ہے دریں اثناء ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت تلگودیشم پارٹی نے پولیس سربراہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لوگوں کویہ بتائيں کہ اس سازش کے پیچھے کون سے عناصر ملوث ہيں
........
152/