16 جون 2010 - 19:30

عراقی وزیر اعظم جن کی قیادت میں متشکلہ اتحاد ـ جس نے پارلیمانی انتخابات میں 89 نشستیں حاصل کرلی ہیں ـ نے قومی مشارکتی حکومت National Participation Government میں شمولیت کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عراقی قوم کو کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دی اور انتخابات میں عراقی عوام کی بھرپور شرکت کا شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے کہا کہ انتخابات میں عراقی عوام کی شرکت جمہوری عمل کے حق میں تھی۔
انھوں نی کہا: اب فوجی بغاوتوں کا زمانہ گذرچکا ہے اور ہم قومی مشارکتی حکومت قائم کرنے کے سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ملت عراق کے تمام فرزند اس حکومت میں شامل ہوجائیں۔
نوری المالکی نے اسی اثناء میں زور دے کر کہا کہ سیاسی اتحادوں اور جماعتوں کے مطالبات کی طرف توجہ دینا ضروری ہے اور الیکشن کمیشن کو بعض انتخابی حلقوں میں پڑے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنی ہوگی اور سیاسی اتحادوں کی شکایات پر توجہ دینی ہوگی۔
.............
/110