16 جون 2010 - 19:30

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے ’گوگل‘ پر امریکی حکومت کے آلہ کار ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق گوگل کمپنی چین کی ثقافت اور اقدار میں سرائیت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔یہ الزام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گوگل یہ اعلان کرنے کی تیاری کر رہا ہے کہ آیا وہ سنسر شپ کی وجہ سے چینی مارکیٹ سے علیحدہ ہونے کی دھمکی پر عملدرآمد کرے گا یا نہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین چین میں ہیں اور اگر گوگل وہاں سے نکلنے کا فیصلہ کر لیتا ہے تو اس سے گوگل کی عالمی حیثیت متاثر ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی سائٹ کے ہیکنگ اور سنسر شپ معاملے پر چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اور بیان بازی کا سلسلہ کچھ عرصے سے جاری ہے۔

رواں برس جنوری میں چینی وزارت خارجہ کی طرف سے ایک بیان میں خبردار کیا گیا تھا کہ امریکہ نے گوگل کی حمایت کے لیے جو موقف اختیار کر رکھا ہے اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر منفی اثر پڑھ رہا ہے ۔

.......

152/