اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صوبۂ قم کے گورنر جنرل حجۃالاسلام و المسلمین موسی پور نے حرم مطہر کے تعمیراتی منصوبوں اور مغربی صحن کی تکمیل کے مراحل کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ کریمۂ اہل بیت (س) کا مغربی صحن 70000 میٹر مربع ہے جس پر ساڑھے سترہ ارب تومان لاگت آئی ہے اور یہ منصوبہ دو برس کی مدت میں مکمل ہوگیا ہے۔ دو تہوں پر مشتمل یہ صحن قم کے بیچ بہنے والے دریا "قم رود" کے اوپر تعمیر کیا گیا ہے۔ صحن میں پانی کے متعدد فوارے اور خوبصورت پھولوں کے باغیچے بنائے گئے ہیں۔صدر نے صحن کے افتتاح کے بعد آیۃاللہ بروجردی کتب خانے کا بھی افتتاح کیا۔












